قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآ مد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے اسلحہ کلاشنکوف برآمد، مقدمہ درج۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال انسپکٹر فیاض احمد اور انکی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم امتیاز احمد سے دوران تفتیش انکشاف پر اسلحہ کلاشنکوف برآمد کی۔