ڈکیتی، چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، مقدمات درج

 ڈکیتی، چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، مقدمات درج

ڈکیتی، چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، مقدمات درج بلال اور اس کے بھائی سفیان سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھینے گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 42جنوبی کے قریب مزمل ارشاد سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی، جبکہ 100جنوبی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے محمد بلال اور اس کے بھائی سفیان سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھینے ۔مانگنی کے نصر حیات، اس پارک کے غلام جیلانی اور کلب روڈ کے نعیم احمد کے گھروں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چرایا گیا۔ اسی طرح گول چوک سے محمد زبیر، بلاک نمبر 13 سے محمد اعجاز، بھیرہ بھلوال چوک سے محمد توصیف اور مین بازار بھلوال سے کاشف عابد کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہو گئیں۔دیووال کے ذوالفقار احمد، پنڈی کوٹ کے بلال حیات کے رقبہ جات سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری اور موضع ابدا ل کے محمد یونس کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کی کھاد بھی چرائی گئی۔ علاوہ ازیں، 1جنوبی کے محمد نواز اور 100جنوبی کے حسن ظفر کے ڈیروں سے 12 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لیے گئے ۔پولیس نے تمام وارداتوں کے حوالے سے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور ملز موں کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں