ملاوٹ شدہ شہد بنانے پروڈکشن یونٹ بند، 600کلو تلف

ملاوٹ شدہ شہد بنانے پروڈکشن  یونٹ بند، 600کلو تلف

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کوٹ مومن میں کارروائی کرتے ہوئے شہد کی پروڈکشن یونٹ بند کر دی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی اور 600 کلو ملاوٹ شدہ شہد سیمپل فیل ہونے پر تلف کر دیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں