میانوالی کے مراکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

 میانوالی کے مراکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

میانوالی کے مراکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ تمام مریضوں کو ہر قسم کی ادویات ہسپتال کے اندر ہی فراہم کی جائیں :ہدایت

واں بھچراں (نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر میاں کاشف علی نے گزشتہ روز اپنی ٹیم ڈاکٹر عزیز الرحمان ملک اور سی ڈی سی او چودھری محمد ناصر کے ہمراہ ضلع میانوالی کے مختلف مراکز صحت، رورل ہیلتھ سینٹر واں بھچراں، نرورل ہیلتھ سینٹر کندیاں اور مریم نواز کلینک مظفرپور کا دورہ کیا۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام سٹاف موجود تھا۔ انہوں نے وہاں موجود ڈاکٹر اور دیگر عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے ۔ تمام مریضوں کو ہر قسم کی ادویات ہسپتال کے اندر ہی فراہم کی جائیں اور حکومت پنجاب کے فراہم کردہ تمام طبی آلات مکمل طور پر فنکشنل ہوں۔

ہر سینٹر پر اکسیجن سلنڈرز وافر مقدار میں موجود ہونے چاہیے ۔انہوں نے مختلف طبی آلات کی فنکشنلٹی کا جائزہ لیا اور سٹاف سے خود آپریٹ کروا کر معائنہ کیا۔ ساتھ ہی ویکسین منیجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے عمل کو بھی چیک کیا اور ہدایت دی کہ ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تینوں شفٹوں میں ڈیپ کلینزنگ کا عمل جاری رکھا جائے ۔انہوں نے ہسپتال کے لانز کو صاف ستھرا رکھنے اور خوبصورت پودے لگانے کی بھی ہدایت کی ۔اور کہا کہ اب کسی قسم کی کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں