اسسٹنٹ کمشنر واں بھچراں ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر واں بھچراں  ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو  طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

واں بھچراں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے واں بھچراں ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مریضوں کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ہسپتال انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صبح سے اب تک 116 مریض ہسپتال کی او پی ڈی میں اپنا طبی معائنہ کروا چکے ہیں، جنہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سرکاری ادویات اور تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں