کندیاں ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،2ملز م گرفتار

 کندیاں ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،2ملز م گرفتار

کندیاں ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،2ملز م گرفتارگرفتار ملز موں کی شناخت اللہ یار اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں کے علاقے میں کنزرویٹر جنگلات سرگودھا ڈویژن سید عامر عباس شاہ کی ہدایت پر لکڑی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے ۔ فاریسٹ ریڈ پارٹی ٹیم جس میں صوبہ خان، نصر اللہ خان، شیر بہادر خان اور دیگر اہلکار شامل تھے نے کارروائی کرتے ہوئے جنگل سے مسکٹ کی چوری میں ملوث دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ یار اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے ، جن کے قبضے سے مسکٹ سے لوڈ ایک ڈالہ برآمد کر لیا گیا۔ فاریسٹ حکام نے ڈالہ کو کالونی میں تحویل میں لے کر سیز کر دیا جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جنگلات کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں