بیوہ کو شادی کا جھانسہ دے کر تاجر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بیوہ کو شادی کا جھانسہ دے کر تاجر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

(م)تاجر کے پاس جوتا خریدنے گئی تھی ، حیات خان نے ہمدردی کا اظہار کیا والدین سے ملانے گھر بلایا ، زیادتی کی ویڈیو بناکر بلیک میل ،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تاجر نے بیوہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور نازیبا ویڈیو کے نام پر خاتون کو بلیک میل کرنے لگا،گوندل ٹاؤن کی رہائشی مسماۃ(م) نے پولیس کو بتایا کہ لاری اڈا کے قریب واقع ایک دوکان پر وہ کچھ ہفتے قبل اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ جوتا خریدنے گئی، جہاں دوکاندار حیا ت خان نے باتوں باتوں میں میرے حالات سن کر ہمددانہ الفاظ کے ساتھ کہا کہ میں آپ اور آپ کے بیٹے کی کفالت کر سکتا ہوں، جس کے کچھ روز بعد ہی اس کا فون آیا کہ میں والدین سے بات چیت کر کے آپ کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر میں رضا مند ہو گئی، 22جنوری کو حیات خان نے فون کر کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں اپنے والدین سے ملوانے کیلئے بلوایا جہاں گھر میں کوئی نہیں تھا،ملزم نے پسٹل نکال کر دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر ڈرایا کہ میں نے ویڈیو بنا لی ہے اگر وقوعہ کی بابت کسی کو بتایا تو ویڈیو اپ لوڈ کر کے بدنام کردونگا،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں