گاڑی کھڑی کرنے کاتنازع ،علاقہ میدان جنگ ،8زخمی

 گاڑی کھڑی کرنے کاتنازع ،علاقہ میدان جنگ ،8زخمی

تلخ کلامی پر قیصر وغیرہ کا حملہ، حنین ، والد غلام مصطفی ،بھائی ارسلان،صفدر زخمی زخمیوں کے ساتھیوں کی جوابی کارروائی ،قیصر،بیٹا زریاب، رمضان ،فیصل لہولہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 111جنوبی میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پردو فریقین کے مابین ڈنڈے سوٹے چل گئے ، علاقہ میدان جنگ، فریقین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے بتایا جاتا ہے کہ گاڑی کھڑا کرنے پر حنین احمد اور قیصر کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر قیصر وغیرہ نے حملہ کرکے حنین احمداسکے والد غلام مصطفی ،بھائی ارسلان اور صفدر کو زخمی کر دیا جس کے کچھ دیر بعد زخمی پارٹی کے افراد جن میں خالد وغیرہ شامل تھے نے آہنی راڈ اور سوٹے مار کر قیصر عباس اور اسکے بیٹے زریاب جبکہ بچاؤ کیلئے آنیوالے محمد رمضان اور فیصل کو بھی لہولہان کر دیا ، واقعہ میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ، پولیس نے دونوں پارٹیوں کی درخواستیں وصول کر کے دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں