یونین کونسلوں میں سیکرٹریز کی مزید قلت پیدا ہونے لگی
113ٹیکنیکل سیکرٹریز کو سب انجینئرز بنانے کی منظوری دیدی گئی ہےسیکرٹریز کی مزید 113سیٹیں خالی ہو جائینگی،کی مشکلا ت میں بھی اضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی یونین کونسلوں میں سیکرٹریز کی مزید قلت پیدا ہونے لگی ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی یونین کونسلوں کے 113ٹیکنیکل سیکرٹریز کو سب انجینئرز بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے جنکی بلدیاتی اداروں میں تعیناتی اگلے ماہ سے ہو جائے گی ان سیکرٹریز میں ضلع سرگودھا کے 8سیکرٹریز بھی ہیں جن کے جانے سے صوبہ بھر کی دو سو سے زائد یونین کونسلیں سیکرٹریز کی مزید 113سیٹیں خالی ہو جائینگی، جبکہ یونین کونسلوں میں سیکرٹریز کی کمی پہلے ہی بحران کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے ، ایک سیکرٹری کو دو سے تین یونین کونسلوں میں بیک وقت کام کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سائلین کی مشکلا ت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔