نئے سپورٹس کمپلیکس بنانے کا منصوبہ ابتدائی مشکلات سے دوچار
نئے سپورٹس کمپلیکس بنانے کا منصوبہ ابتدائی مشکلات سے دوچار منصوبے کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے پر نوجوانوں کا شدید تشویش اظہار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں /کھیلوں کے فروغ کیلئے تحصیل سطح پر نئے سپورٹس کمپلیکس بنانے کا منصوبہ ابتدائی مشکلات سے دوچار ہو کر التوا کا شکار ہوتا جا رہا ہے ، ذرائع کیمطابق تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں ملٹی پرپز گراؤنڈز اور ہال کی تعمیر کا منصوبہ پہلے سے جاری ہے مگر فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے اور دیگر مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ التواء کا شکار ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو منصوبے کی تخمینہ لاگت میں ممکنہ اضافہ کی وجہ سے حکومتی خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے وہاں نوجوان طبقے میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ،ان کا کہنا کہ موذو ں جگہوں کی نشاندہی اور فیز بیلٹی رپورٹس میں بہت سا وقت ضائع کیا گیا چونکہ یہ منصوبہ پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں شروع ہوا تھا اس کیلئے موجودہ حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی لہذا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھائیں ۔