انسداد منشیات اقدامات ،تعلیمی اداروں میں فوکل پرسن لگا نیکا حکم

 انسداد منشیات اقدامات ،تعلیمی اداروں میں فوکل پرسن لگا نیکا حکم

انسداد منشیات اقدامات ،تعلیمی اداروں میں فوکل پرسن لگا نیکا حکم فوکل پرسنز انسداد منشیات کی حکومتی گائیڈ لائن پر سو فیصد عملدرآمد کے پابند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انسداد منشیات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی مستقل نگرانی اور رابطہ کاری کے نظام کو مربوط بنانے کیلئے سرگودھا سمیت ریجن بھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں باضابطہ طور پر یہ خصوصی مہم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی مانیٹرنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومتی گائیڈلائن پر عملدرآمد کی رفتار انتہائی سست ہے ، اور نتائج کے حصول بھی مشکل نظر آ رہا ہے ،اسی طرح متعدد تعلیمی ادارے رسائی نہیں دے رہے ،جس پر تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں فوکل پرسن مقرر کر کے جلد از جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ، جبکہ یہ فوکل پرسنز انسداد منشیات کے حوالے حکومتی گائیڈ لائن پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے اور اقدامات کی ماہانہ رپورٹ بھجوانے کے پابند ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں