2بھائیوں کا دکان کے تنازع پر تشدد،شہری جاں بحق

 2بھائیوں کا دکان کے تنازع پر تشدد،شہری جاں بحق

2بھائیوں کا دکان کے تنازع پر تشدد،شہری جاں بحق محسن اور فیاض نے الطاف پر مکے برسائے ، سینے پر لگنے والا مکا جان لیوا ثابت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دو افراد نے دوکان کے تنازع پر مخالف کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ بچہ کلاں میں الطاف اور محسن کے مابین دوکان کا تنازعہ چل رہا تھا چنانچہ گزشتہ رو ز الطاف نے دوکان کھولی تو محسن اور اسکا بھا ئی فیاض آ گئے جنہوں نے الطاف کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اس دوران ایک ملزم کا زور دار مکا الطاف کے سینے پر بائیں جانب لگا جس پر وہ زمین پر گرا اور اسکی موت واقع ہو گئی، مقتول کی بیوہ نائیلہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں