ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں،رقبے سے درخت کاٹ لئے
شہزا د اور عابد سے 49ہزار،فیض بتول کے گھر 10لاکھ 50ہزار روپے کا ڈاکامحمد شہباز کے گھر سے 75لاکھ کے زیورات ،محمد منیر کے ساڑھے 9لاکھ چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران سالم کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہزاد اور عابد سے 49ہزار روپے چھین لئے ،ٹھٹھی لمبی کی رہائشی فیض بتول کے گھر میں داخل ہو کر دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر ساڑھے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ لی ،جبکہ جا ن محمد والا کے محمد شہباز کے گھر سے 75لاکھ روپے مالیت کے زیورات،کوٹ موسیٰ خان کے رہائشی محمد منیر کے گھر سے ساڑھے 9لاکھ روپے ،49ٹیل کے لیاقت علی کے گھر سے سوا لاکھ روپے کا سامان،جھاوریاں کے منیب کی دوکان سے ہزاروں روپے مالیت کی اشیائے خورونوش،88جنوبی سے عبدالرزاق، مقام حیات سے محمد آصف،106شمالی سے ہارون الرحمان،نئی آبادی کوٹ فرید سے عمران علی،بھیرہ سے اسد عباس کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں علاوہ ازیں حبیب پور کانگڑاکے محمد شیر کے رقبہ سے نامعلوم چور بھاری مالیت کے درخت چوری کاٹ کر لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔