خراب ٹرالی کی وجہ سے بس،کار،ڈالہ حادثہ کاشکار،7زخمی
ڈالہ ،مسافر بس اور کار ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد قریب کھائی میں جا گریںزخمی ہسپتال منتقل کر دئیے ،ٹرالی او ر دیر گاڑیاں پولیس نے قبضے میں لے لیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاہور روڈ پر مانگنی پل کے قریب سڑک پر کھڑی گنے سے لوڈ خراب ٹرالی کے باعث مسافر بس، کار اور ہنڈائی ڈالہ حادثہ کا شکار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ ڈالہ ،مسافر بس اور کار ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد قریب کھائی میں جا گرین ، جس کے نتیجہ میں کار سوار فہیم ،یوسف ،وسم جبکہ ہنڈائی ڈالہ کا ڈرائیور عدیل ،اسی طرح بس میں سوار مسافرمحمد نواز، محمد آصف، تصور عباس زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے لوڈ شدہ ٹرالی اور تینوں متاثرہ گاڑیاں قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔