دھوکہ دہی اور فراڈ کی وارداتیں،کروڑوں روپے ہتھیا لئے
عنصر عباس سے 1کروڑ53لاکھ ،محمد شاہد کے ساتھ 70لاکھ روپے کا فراڈ کیا گیا رؤف کے 1کروڑ 45لاکھ،فیاض 54،غلام عباس ،غلام مصطفی کے 12لاکھ ہڑپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین، پراپرٹی و گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے 45جنوبی میں عنصر عباس سے مشکور احمد نے 1کروڑ53لاکھ روپے ،104جنوبی کے محمد شاہد اقبال سے عبدالرشید نے 70لاکھ روپے ،دھریمہ کے رؤف خان سے محمد بلال نے 1کروڑ45لاکھ روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے فیاض احمد سے تنویر نے 54لکھ روپے ،نواں لوک کے غلام عباس سے جہاہزیب نے ساڑھے 7لاکھ روپے ،سلطان ٹاؤن کے غلام مصطفی سے محمد فاروق نے ساڑھے 4لاکھ روپے ہتھیا لئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔