جامعہ ربانیہ فیض العلوم میں تکمیل حفظ قرآن اور استاذ القرا کی خدمات پر عظیم الشان سیمینار
خوشاب (نمائندہ دُنیا) جامعہ ربانیہ فیض العلوم جوہرآباد میں تکمیل حفظ قرآن مجید اور مولانا قاری محمد امین ربانیؒ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں ضلع بھر کے علمائے کرام، آئمہ مساجد، معلمین، طلبہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پیر طریقت حضرت مولانا اظہار الحسن محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ربانیہ فیض العلوم سے لاتعداد طلبہ حفظ قرآن مکمل کر چکے ہیں اور آج بھی تین بچوں نے قرآن مجید حفظ کیا ہے جو بلاشبہ حضرت مولانا قاری محمد امین ربانیؒ کیلئے صدقہ جاریہ ہے ۔ اختتام پر ایم پی اے ملک آصف بھا اعوان، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور قاری عبدالباسط اعوان نے نو حافظ طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔