والدین کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد اولین بنالیں،پیر ابوبکر شاہ ہاشمی

والدین کی خدمت کو اپنی زندگی کا  مقصد اولین بنالیں،پیر ابوبکر شاہ ہاشمی

شاہ پور صدر(نامہ نگار )پیر ابوبکر شاہ ہاشمی نے شاہ پور سٹی میں اپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کی محفل سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگیوں کو اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات کی روشنی میں گزاریں اور والدین کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد اولین بنالیں۔

جن کے والدین دنیا سے رخصت ہوگئے ان کو چاہئے کہ ان کے ایصال ثواب کی محافل سجائے رکھیں ،انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہے وہ اولاد جن کے والدین زندہ ہیں اور وہ والدین کی خدمت کرکے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ محفل میں حاجی ایوب خان سیال، حاجی فضل احمد سیال، سید جاوید حسین شاہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں