راہزنی و چوری کی 12وارداتیں،مقدمات درج کر لئے گئے

 راہزنی و چوری کی 12وارداتیں،مقدمات درج کر لئے گئے

2موٹر سائیکلیں،رقبے سے زرعی مشینری، ٹرالر سے ڈیزل چوری کر لیا گیاڈاکوؤں نے ثاقب اسلم اور اویس کو لوٹ لیا،6گھروں میں چوری کی وارداتیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راہزنی و چوری کی مختلف وارداتو ں کے دوران 6شمالی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے ثاقب اسلم اور اویس سے دو عدد موبائلز و نقدی چھین لی،عظیم ٹاؤن کے حمزہ وسیم ،گلشن رحمان کے حامد نواز خان،40شمالی کے محمد نواز91الف جنوبی کے محمد اختر،ڈھڈی کالونی کے محمد نواز ،نئی آبادی کوٹ فرید کی نائلہ ارم کے گھر وں سے 6لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان،93شمالی سے عبدالرؤف،پھلروان سے ارسلان کی موٹرسائیکلیں ،9جنوبی کے انتظار حسین کے رقبہ سے بھاری زرعی مشینری چوری کرلی گئی جبکہ خان پور واڈھرا میں غیور حسین کے ٹریلر سے 22ہزار روپے کا ڈیزل،بھکھی موڑ پر عنائت اﷲ کی بس سے 52ہزار روپے کا ڈیزل چوری نکا کر لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں