بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنے امیدوار لائینگے ،حافظ عبدالکریم

بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنے امیدوار لائینگے ،حافظ عبدالکریم

بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنے امیدوار لائینگے ،حافظ عبدالکریمسرگودھا کے دھڑوں کو متحد ہوکر جماعت کے مشن کو آگے بڑھانے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبد الکریم نے کہا کہ مسلح افواج ملک و قوم کے وقار اور بقاء کی ضامن ہیں اور مثبت و جامع حکومتی اقدامات کے خوشگوار اثرات مرتب ہونے لگے ، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے حوالہ سے موجودہ دورہ تاریخ کا اہم باب ثابت ہوگا، مرکزی جمعیت اہلحدیث صالح اور باکردار امیدواروں کو سامنے لا کر بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سرگودھا کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں صوبائی حلقوں سے اپنے امیدوار لانے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے سرگودھا شہرکے دونوں دھڑوں کو متحد ہو کر جماعت کے مشن کو آگے بڑھانے اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاری کرنے کی ہدایات دیں، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر حافظ ڈاکٹرعبدالکریم اور مرکزی ناظم اعلی پاکستان مولانا عبد الرشید حجازی نے سرگودھا آمد پر اجلاس میں جماعت کو منظم و فعال کرنے اور قرآن وحدیث کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں