سکولوں کے سامنے سیوریج تالاب بدبو سے طلبہ و اساتذہ کا جینا محال
داؤدخیل (نمائندہ دنیا) داؤدخیل شہر میں بند سیوریج لائنوں کے باعث ہر محلہ تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ سکولوں کے سامنے گندے پانی نے طلبہ اور اساتذہ کا گزرنا بھی محال بنا دیا ہے ۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے گیٹ کے سامنے سیوریج کے بند گٹروں سے نکلنے والا پانی تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے ، جس سے طلبہ اور اساتذہ شدید اذیت کا شکار ہیں۔مقامی افراد کے مطابق ہائر سیکنڈری سکول کے ایک جانب جبکہ دوسری جانب گرلز ہائی سکول واقع ہے اور دونوں سکولوں کے سامنے سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے ۔