ہوٹلوں‘کریانہ سٹورز ‘ گوشت‘دودھ کی دوکانوں کی چیکنگ
ہوٹلوں‘کریانہ سٹورز ‘ گوشت‘دودھ کی دوکانوں کی چیکنگ ناکہ بندی کر کے دودھ کی ترسیل میں استعمال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا معائنہ
میانوالی (نامہ نگار) عوام الناس کی صحت کے تحفظ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ٹیموں نے ہوٹلوں، کریانہ سٹورز، فوڈ پوائنٹس، گوشت کی دوکانوں، دودھ فروشوں اور مٹھائی کے کارخانوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران میانوالی کے داخلی و خارجی راستو ں پر ناکہ بندی کر کے دودھ کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی چیک کیا گیا، جہاں مجموعی طور پر 44ہزار 330لیٹر دودھ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 0.8 کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء، 1.5 کلوگرام بسکٹ، 505 لیٹر زائدالمیعاد مشروبات، 303.5لیٹر دودھ، 30.5کلوگرام چائنہ نمک، 4.25کلوگرام زائدالمیعاد مصالحہ جات، 0.7 کلوگرام زائدالمیعاد ٹافیاں اور 4.55 کلوگرام زائدالمیعاد چائے کی پتی تلف کر دی گئی ۔