شاہ پور بار کے وکلاکا اتفاق و اتحاد مثالی ہے ،مقداد خان بلوچ
شاہ پورصدر (نامہ نگار‘نمائندہ دنیا )ممبر قومی اسمبلی سردار مقداد خان بلوچ نے شاہ پور کچہری میں وکلا بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ پور بار کے وکلا کا اتفاق و اتحاد مثالی ہے ۔
بار کے وکلاء نے متفقہ طور پر عہدیدار منتخب کر کے عمدہ روائت کا آغاز کیا ہے ۔ عوام کو انصاف دلانے کی طرف یہ ایک عمدہ اقدام ہے ،انہوں نے نو منتخب عہدیداران صدر شاہ پور بار ایسوسی ایشن ملک سیف اللہ اعوان جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن رانا زاہد سرفراز کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وکلاء کو آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے جدو جہد کرنا چاہیے ۔