یونیورسٹی آف سرگودھا کی 18ہزار 369طلبہ کو ڈگریاں عطا
یونیورسٹی آف سرگودھا کی 18ہزار 369طلبہ کو ڈگریاں عطاگورنر پنجاب نے کانووکیشن کی صدارت کی، 161پوزیشن ہولڈرزکو میڈلز دئیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی سردار سلیم حیدر خان نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے بارہویں کانووکیشن 2026کی صدارت کرتے ہوئے مجموعی طور پر 18ہزار 369 گریجویٹ طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کر دیں، جبکہ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے 161 طلبہ کو گولڈ، سلور اور برانز میڈلز سے نواز دیا۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے گریجویٹ طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ
عملی زندگی میں اپنی ڈگری کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے قومی ترقی اور خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔ گورنر پنجاب نے معیاری تعلیم، تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی متحرک اور صاحب بصیرت قیادت میں یونیورسٹی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایکس کیٹیگری ریسرچ یونیورسٹی کا درجہ حاصل کیا ہے ،کانووکیشن کے موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے لمحات کو یادگار بنایا۔