ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

 ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا  میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقادکیا گیا ڈی ایس پی فضل قادر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔

جنہیں پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی،جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک سٹاف اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فضل قادر کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے ، فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس اہلکار عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کو مقدم رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں