موٹر وے سروس ایریا میں کوڑا جلانے پر انٹرنیشنل فو ڈ چین کو 50 ہزار جرمانہ
بھیرہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے موٹر وے سروس ایریا بھیرہ ساؤتھ میں قائم انٹرنیشنل فو ڈ چین کی انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی عمل میں لائی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے سیٹلائٹ تصاویر اور شواہد کے ذریعے واقعے کی تصدیق کے بعد منیجر محمد عمر پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ جلانا نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے۔ بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے ۔