پھلروان پولیس کا کریک ڈاؤن، 3 چور،2اشتہاری گرفتار
ملزموں کے گینگ سے 3لاکھ 84ہزار کا مال مسروقہ،اسلحہ ،منشیات برآمداشتہاری ذوالقرنین ،وقار احمد بھی پکڑے گئے ،2کلو چرس،کلاشنکوف برآمد
پھلروان (نمائندہ دنیا) تھانہ پھلروان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین اشتہاری ملزمان پر مشتمل گینگ اور 2اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے ، مظہر، اعجاز اور عرفان کے قبضے سے 3 لاکھ 84 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ، اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ دوران کارروائی پولیس نے اشتہاری ملزم ذوالقرنین کو بھی گرفتار کر لیا جو سال 2016 کے ایک مقدمہ میں مطلوب تھا۔ اسی طرح اشتہاری ملزم وقار احمد سے 2 کلو گرام چرس اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا ایک اور کارروائی میں تھانہ پھلروان پولیس نے ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عمران ولد ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔