5 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ 25لٹر شراب برآمد،مقدمات درج
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)میانوالی پولیس نے شراب فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تھانہ کمرمشانی کے علاقے سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ محمد نوازسے 25 لٹر شراب برآمد کی۔ حبیب نواز سے پسٹل 30 بور ، عبداللہ سے بندوق 12 بور برآمد کی گئی۔ علی حیدر سے پسٹل 30 بور جبکہ عمر گل سے بندوق 12 بور برآمد کی۔
ملزمان اسلحہ کے حوالے سے کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہے ۔پولیس نے موقع پر گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔