پپلاں پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جوا، 5 ملزمان گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)پپلاں پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوئے کے خلاف جھانبڑ کے ڈیرے پر کارروائی کی۔
پو لیس نے موقع پر پہنچ کر طاہر شاہ، الیاس، غلام حسین اور مظہر کو گرفتار کر لیا جبکہ چار سے پانچ افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ موقع پر زخمی مرغ اور 7700 روپے کی رقم، تین موبائل فون مالیت 50 ہزار روپے قبضے میں لے لیے گئے ۔