جنوری :قتل ڈکیتی ،اغوا کے 600اشتہاری ملزم گرفتار
جنوری :قتل ڈکیتی ،اغوا کے 600اشتہاری ملزم گرفتار300سے زائد دیگر عادی ملزم پکڑے گئے ،شہریوں کا تحفظ ترجیح:ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا، محمد صہیب اشرف کی زیرِ قیادت سرگودھا پولیس نے سال کے پہلے مہینے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 600 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والوں میں قتل، ڈکیتی، راہزنی اور اغوا جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب کیٹیگری (A) کے خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں۔ یہ مجرمان عرصہ دراز سے روپوش تھے اور قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر پناہ لیے ہوئے تھے ۔ اسی طرح جرائم کی بیخ کنی کے لیے سرگودھا پولیس نے ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ رکھتے ہوئے ماہ جنوری میں 300 سے زائد عادی مجرمان کو بھی گرفتار کر لیا جو بار بار وارداتوں میں ملوث پائے جاتے تھے ، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سرگودھا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر ہی دم لے گی۔