غیر قانونی آتشبازی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

 غیر قانونی آتشبازی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

غیر قانونی آتشبازی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج حاشر کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں پٹاخے اور دیگر آتش بازی کا سامان برآمد

بھلوال (نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم حاشر کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں پٹاخے اور دیگر آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا، جو شب برات اور دیگر تقریبات کے موقع پر فروخت کیا جانا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں