دائود خیل:سیمنٹ فیکٹری ملازمین کی تنخواہ میں 15سے 50ہزار تک اضافہ،و رکرز میں خوشی کی لہر،بھنگڑے
دائودخیل (نما ئندہ دنیا )سیمنٹ فیکٹری اسکندرآباد اور مزدور یونین کے درمیان امن معاہدہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔
ورکرز کی تنخواہوں و دیگر مراعات میں کم سے کم 15ہزار اور زیادہ سے ذیادہ 50ہزار تک ماہانہ اضافہ کر دیا گیا، ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ورکرز نے پنڈال میں بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ادارے کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔