سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں پروگرام پر عملدرآمد شروع

 سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں پروگرام پر عملدرآمد شروع

سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں پروگرام پر عملدرآمد شروع1530 سکیمیں شامل، 79 ارب سے زائد لاگت آ ئیگی :ملک صہیب بھرتھ

 بھیرہ (نامہ نگار)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شروع کیے گئے میگا ترقیاتی پروگرام سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں پر محکمہ مواصلات و تعمیرات نے صوبہ بھر میں باقاعدہ عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت خراب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار شاہراہوں کی بحالی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری اور دیہی آبادی کو محفوظ، ہموار اور معیاری سفری سہولیات میسر آ سکیں۔وہ صحافیوں کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے ، انہوں نے بتایا کہ اس بڑے ترقیاتی منصوبے میں صوبہ بھر سے 1530 سکیمیں شامل کی گئی ہیں جن کے ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں، جبکہ ان منصوبوں پر 79 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ دیہی رابطہ سڑکوں کی مرمت و بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ سڑکوں کی بہتری سے دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو نمایاں فائدہ پہنچے گا، کاشتکاروں کو اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک پہنچانے میں آسانی ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں