کرایہ داری ،سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر 5ملزم گرفتار

کرایہ داری ،سائونڈ ایکٹ کی خلاف  ورزی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر 5ملزم گرفتار

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )کریک ڈاؤن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور رفاقت کو گرفتار کیا گیا۔

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر اللہ دتہ اور سجاد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،ناجائز اسلحہ رکھنے پر حمزہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی گئی، جبکہ محمد عمران سے 30 بور پستول برآمد ہوا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں