غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پپلاں پولیس نے کامیاب کارروائی کی ہے ۔ تھانہ پپلاں نے دوران چیکنگ ملزم رشید حسن کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمد کیا، جس کا وہ کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں