خوشاب پولیس نے پتنگ فروش کو گرفتار، 16 پتنگیں برآمد

 خوشاب پولیس نے پتنگ فروش  کو گرفتار، 16 پتنگیں برآمد

خوشاب (نمائندہ دُنیا)خوشاب پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف قانون کی گرفت تنگ کرتے ہوئے اچانک چھاپہ مار کر ایک اور پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔

 ملزم کے قبضے سے 16 پتنگیں برآمد ہوئیں، جن کے خلاف پولیس نے کائٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اور ضلع خوشاب میں کسی کو بھی یہ خونی کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں