جماعت اسلامی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر سیمینار آج ہوگا

 جماعت اسلامی کی جانب  سے یوم یکجہتی کشمیر سیمینار آج ہوگا

میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے زیراہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی مرکز میں آج 5 فروری کو سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

 سیمینار کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد کریں گے جبکہ مہمان خصوصی اویس اسلم مرزا ہوں گے ۔ سیمینار دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔آج جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع بھر میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ کمرمشانی، داؤدخیل، موچھ اور پپلاں میں ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں