مویشی چور گرفتار،20لاکھ رو پے کا ما ل مسروقہ برآمد
ساہی وال/سرگودہا (نمائندہ دنیا)تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عامر مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے بھاری مالیت کے مویشی برآمد کیے گئے ۔ برآمدہ مال بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی پی او سرگودہا محمد صہیب اشرف نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، اور چوروں و ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ علاقہ کو جرائم سے پاک کیا جا سکے ۔