شبِ برات کے موقع پر جامع مسجد میں عظیم الشان محفلِ میلاد

شبِ برات کے موقع پر جامع مسجد  میں عظیم الشان محفلِ میلاد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )شبِ برات کے موقع پر جامع مسجد میں عظیم الشان محفلِ میلادچک 74 جنوبی کی جامع مسجد میں شبِ برات کے موقع پر عظیم الشان محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 محفل سے خصوصی خطاب میں مولانا سید فضل حسین شاہ نے شبِ برات کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ رات اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور بخشش کی رات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس بابرکت رات میں توبہ و استغفار کریں ،شرکاء میں لنگر اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں