غیر معیاری ہیلمٹ قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں، ملک عطا اللہ ،رمضان بھٹی
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ملک عطا اللہ اور مقامی صدر محمد رمضان بھٹی نے غیر معیاری ہیلمٹ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت موٹر سائیکل سواروں اور ریڑھی بانوں پر کی جانے والی سختی کا نصف بھی غیر معیاری ہیلمٹ مافیا کے خلاف کرے تو درجنوں قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جن کی ایک بڑی وجہ غیر معیاری اور ناقص ہیلمٹ ہیں جو سر کی حفاظت کے بجائے محض خانہ پوری کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر چالان تو ہو رہے ہیں، مگر ہیلمٹ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی۔