ڈویژنل پبلک سکول کا اجلاس حافظ شوکت علی کوکیمپس کے امور پر تفصیلی بریفنگ

ڈویژنل پبلک سکول کا اجلاس حافظ شوکت علی کوکیمپس  کے امور پر تفصیلی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول مین کیمپس کرنل اشفاق اور پرنسپل سٹی کیمپس میمونہ پرویز نے اپنے سکول کیمپس کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر سرگودھا نے اس موقع پر کہا کہ درس و تدریس ایک عظیم شعبہ ہے جس کا موازنہ کسی اور شعبے سے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں