یونیورسٹی آف سرگودھا میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آگاہی واک

 یونیورسٹی آف سرگودھا میں یومِ  یکجہتی کشمیر کے موقع پر آگاہی واک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ اکنامکس اور ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا اور عالمی برادری کو اس دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل کی جانب متوجہ کرنا تھا۔

واک کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ عالم پر زور دیا کہ وہ اپنی اخلاقی و قانونی ذمہ داریاں نبھائیں اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دلوانے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں