نہروں کی 30 روزہ بھل صفائی مہم بری طرح ناکام
نہروں کی 30 روزہ بھل صفائی مہم بری طرح ناکاممحکمہ ایریگیشن کی غفلت اور ناقص کارکردگی ، ٹیل تک پانی کی فراہمی متاثر
کندیاں (نمائندہ دنیا)محکمہ ایریگیشن کی روایتی غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی نہروں کی 30 روزہ بھل صفائی مہم بری طرح ناکام ہو کر رہ گئی ہے ۔ نہروں کی بندش کو تیس دن مکمل ہونے کے باوجود نہر تھل اور اس سے ملحقہ راجباہوں کی صفائی تاحال مکمل نہیں کی جا سکی۔صفائی نہ ہونے کے باعث نہروں میں بھل اور کچرا جمع ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں ٹیل تک پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ متاثرہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث انہیں فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے مہنگے متبادل ذرائع استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔ کاشتکاروں نے حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔