یوم یکجہتی کشمیر پر آج آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب ہوگی
یوم یکجہتی کشمیر پر آج آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب ہوگیکشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور ریلی بھی نکالی جائے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ملک بھر میں آج 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پورے قومی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا سرگودھا میں مرکزی تقریب و سیمینار آرٹس کونسل کمپلیکس میں ہوگا جس کے بعد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔اس موقع پر منعقد ریلیوں اور اجتماعات میں کشمیریوں سے مکمل اظہار یک جہتی کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔جن میں انتظامی افسران، سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرئے گی۔