بجلی و گیس کی بندش، عوام مشکلات میں مبتلا ہیں ، سید اعجاز حسین شیرازی

بجلی و گیس کی بندش، عوام مشکلات  میں مبتلا ہیں ، سید اعجاز حسین شیرازی

بھلوال (نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید اعجاز حسین شیرازی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر کوئی شیڈول نہیں ہے اور جب واپڈا والوں کا دل کرتا ہے بجلی بند کر دی جاتی ہے ، اسی طرح سوئی گیس کے محکمے کی بھی یہی رویہ ہے ۔ اس صورتحال کے باعث عوام ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔سید اعجاز حسین شیزازی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی فراہمی کا واضح شیڈول جاری کیا جائے یا دونوں محکموں کو پابند کیا جائے کہ بغیر وجہ بتائے بجلی اور گیس بند نہ کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں