مرکزی جامع مسجد استقلال آباد میں شبِ برا ت پر عظیم الشان دینی اجتماع

مرکزی جامع مسجد استقلال آباد میں  شبِ برا ت پر عظیم الشان دینی اجتماع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی جامع مسجد استقلال آباد میں شبِ برا ت کے بابرکت موقع پر عظیم الشان اور فقیدالمثال دینی اجتماع منعقد ہوا، جس میں علماء ، مشائخ، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٍاس موقع پر عظیم مذہبی اسکالر علامہ محمد سراج الحق قادری نے ایمان افروز اور فکر انگیز خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شبِ براء ت کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ رات اﷲ تعالیٰ کی خصوصی رحمت، مغفرت اور بخشش کی رات ہے ، جس میں بندوں کو سچے دل سے توبہ، استغفار اور اصلاحِ اعمال کی طرف متوجہ ہونا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں