پپلاں ، سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں تھانہ پپلاں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم محمد وقاص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے آتشیں اسلحہ رائفل 44 بور برآمد کر لی گئی ہے ۔ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔