ڈی پی او کا دورہ جنرل ہسپتال ، اقدام خودکشی کرنیوالے کی عیادت

 ڈی پی او کا دورہ جنرل ہسپتال ، اقدام خودکشی کرنیوالے کی عیادت

ڈی پی او کا دورہ جنرل ہسپتال ، اقدام خودکشی کرنیوالے کی عیادت خیریت دریافت کی،اہلِ خانہ سے ملاقات،مکمل انصاف کی یقین دہانی بھی کروائی

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے جنرل ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا اور گزشتہ روز خودکشی کی کوشش کرنے والے تری خیل کے رہائشی الطاف حسین کی عیادت کی۔ ڈی پی او نے مریض کی خیریت دریافت کی اور اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدار محکمانہ انکوائری جاری ہے ، اگر کسی بھی مرحلے پر ناانصافی ثابت ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور معالجین کو متاثرہ شخص کے بہترین علاج کی خصوصی ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ میانوالی پولیس قانون کی بالادستی اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں پر ہر حال میں عمل پیرا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں