تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتی ہے ،ملک شعیب اعوان

تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کی  تقدیر بدلتی ہے ،ملک شعیب اعوان

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتی ہے حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ملک شعیب اعوان چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بھاگٹانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہر بچہ خصوصا دیہی علاقوں کا طالب علم جدید اور معیاری تعلیم حاصل کر سکے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے تعلیمی نظام کو مضبوط بنا رہی ہے اساتذہ کی تربیت تعلیمی سہولیات اور طلبہ کے لیے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ملک شعیب اعوان نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف صرف شرح خواندگی میں اضافہ نہیں بلکہ ایسے باکردار اور باصلاحیت نوجوان تیار کرنا ہے جو ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں