پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی 6 بچوں اور والد صاحبان سمیت 17 گرفتار

پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی 6 بچوں اور والد صاحبان سمیت 17 گرفتار

11سالہ محمد احمد کا والد سعودی عرب میں مقیم ، مہمان آئے ماموں کو حراست میں لے لیا گیا،مقدمات درج،ڈرون کیمروں سے گنجان علاقوں، بلند عمارتوں کی مانیٹرنگ جاری :ڈی پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او کی ہدایت پر کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف پر پولیس ایکشن جاری ہے ،6کمسن بچوں سمیت 17افراد گرفتارکر لئے گئے ،ملز موں میں بچوں کے والدشامل ہیں جبکہ ایک بچے کا والد نہ ہونے پر اسکا ماموں کارروائی کی زد میں آ گیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، تھانہ مڈھ رانجھا، اربن ایریا سمیت دیگر تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کمسن بچوں سمیت 17افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں بچوں کے والد بھی شامل ہیں، تاہم سیٹلائٹ ٹاؤ ن میں کارروائی کے دوران پکڑا گیا ،11سالہ محمد احمد کا والد سعودی عرب میں مقیم ہے جس پر اسکے ماموں شکیل جو کہ مہمان آیا ہوا تھا کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ،ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے گنجان آباد علاقوں اور بلند و بالا عمارتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کی نشاندہی کی جا سکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے باضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں