نواز شریف سے مہر عبدالخالق لک اور لک برادران کی ملاقات
نواز شریف سے مہر عبدالخالق لک اور لک برادران کی ملاقات قائدن لیگ کی جانب سے مہمانوں کو خصوصی شیلڈ اور یادگاری تحائف بھی پیش
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے جاتی امراء لاہور میں سعودی عرب کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور انویسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک اور لک برادران کے چیئرمین مہر عبدالرؤف لک نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں نواز شریف نے مہر عبدالخالق لک کی بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا اور لک فیملی کی سماجی و فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر معزز مہمانوں کو خصوصی شیلڈ اور یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے ۔